ایران کے شہر یزد میں ایک چیک پوسٹ پر بس الٹنے سے کم از کم 35 پاکستانی زائرین ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا مہر نیوز ایجنسی کے مطابق بس کو حادثہ رات 9 بج کر 54 منٹ پر تفتان دہشیر چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ بس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ جن میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس الٹ گئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔