حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے کا اضافہ کر دیا

10:441/07/2024, پیر
general.g11/07/2024, جمعرات
ویب ڈیسک
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پاکستان میں وزارت خزانہ نے پچھلی رات ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا۔


اب پیٹرول کی قیمت 258.16 سے بڑھ کر 265.61 ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 267.89 سے 277.45 ہوگئی ہے۔


وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔


ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اس مہینے کے شروع میں 12 جون کو مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔


فنانس ڈویژن نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں لگائے ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔


یکم جولائی کو ہونے والے اضافہ سے پہلے حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 80 روپے سے زیادہ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔


اس کےعلاوہ حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا (60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کردیا تھا) جس سے مہنگائی سے متاثرہ عوام پر مزید بوجھ پڑا۔


تاہم وزارتِ خزانہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یکم جولائی سے ہونے والے اضافے میں اس لیوی کی مد میں اضافہ شامل ہے یا نہیں۔


یاد رہے کہ جون کے مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی پانچ روپے کے قریب کم ہوئی تھی۔





#Petrol
#inflation
#pakistan
#fuel
#Economy