ینی شفق انگلش

پاکستان کے شہر پشاور میں ایم پوکس کا دوسرا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

09:1230/01/2025, جمعرات
جنرل30/01/2025, جمعرات
ویب ڈیسک
اس وائرس نے پہلی بار جنوری 2023 میں وبا کی شکل اختیار کی تھی
تصویر : اے پی / فائل
اس وائرس نے پہلی بار جنوری 2023 میں وبا کی شکل اختیار کی تھی

  1. پاکستان میں ایم پوکس ٹوٹل 8 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں لیکن یہ کلیڈ ون کی قسم نہیں ہے۔
  2. پچھلے سال اگست میں پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر سکریننگ پروٹول نافذ کردیے گئے تھے

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں اس سال ایم پوکس وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ جو لوگ ایم پوکس کا شکار ہوتے ہیں ان میں فلو جیسی علامات اور پیپ سے بھرے زخم ہوتے ہیں۔ بچے، حاملہ خواتین اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو اس وائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت احتشام علی کے مطابق صحت کے حکام نے پشاور ایئرپورٹ پر پانچ ماہ کی بچی میں وائرس کا پتہ لگایا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ’بچی اپنے والدین کے ساتھ قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر اتری۔ محکمہ صحت نے بچی کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد والدین کے ٹیسٹ بھی لیے ہیں۔‘

پاکستانی سرکاری میڈیا پی ٹی وی کے مطابق حکام نے پچھلے ہفتے پشاور کے ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران ایک 35 سالہ شخص میں وائرس کا پتہ لگایا تھا۔ مریض کو پولیس سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان میں ایم پوکس کے کُل 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم، ان کیسز کا تعلق نئے پھیلنے والے وائرس کلیڈ ون سے نہیں ہے، جس پر عالمی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ صحت کے حکام کے مطابق، پاکستان میں رپورٹ ہونے والے ایم پوکس کے کیسز کی قسم کلیڈ ٹو ہے، جو کئی سالوں سے دنیا میں پہلے ہی موجود ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اگست میں ایم پوکس کے کلیڈ ون قسم کے کیسز میں افریقی براعظم میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور دوسرے براعظموں میں منتقل ہونے کا خطرہ تھا۔ جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اسے صحت کے لیے ایمرجنسی قرار دیا تھا۔ تاہم ایم پوکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کسی سفری پابندی پر زور نہیں دیا گیا۔

اس وائرس نے پہلی بار جنوری 2023 میں وبا کی شکل اختیار کی تھی اور تب کانگو میں 27000 کیسز اور 1100 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی تھیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔

(ایم پوکس کیا ہے اور یہ کیسے پھیلتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں۔ اس بارے میں مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں)


یہ بھی پڑھیں:

#ایم پوکس وائرس
#صحت
#پاکستان
تبصرے

ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔

ابھی تک کوئی کمنٹ نہیں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں!

یہاں پر کلک کرکے دن کی اہم خبریں ای میل کے ذریعے حاصل کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے آپ البائراک میڈیا گروپ کی ویب سائٹس سے ای میلز حاصل کرنے اور ہماری استعمال کی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسی کو قبول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔