ینی شفق انگلش

پاکستانی لڑکے سے آن لائن محبت کے بعد شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون، معاملہ کیا ہے؟

06:5931/01/2025, جمعہ
جنرل31/01/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
33 سالہ اونیجا اینڈریو روبنسن پچھلے سال اکتوبر میں کراچی آئی تھیں
تصویر : سوشل میڈیا / فائل
33 سالہ اونیجا اینڈریو روبنسن پچھلے سال اکتوبر میں کراچی آئی تھیں

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک امریکی خاتون کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جو کراچی کے رہائشی 19 سالہ لڑکے سے آن لائن دوستی کے بعد شادی کی خواہش لیے حال ہی میں پاکستان آئی ہیں۔

33 سالہ اونیجا اینڈریو روبنسن پچھلے سال اکتوبر میں کراچی آئی تھیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی کراچی کے رہائشی 19 سالہ نیدال احمد میمن سے آن لائن دوستی ہوئی تھی اور دونوں شادی کرنے والے تھے۔

تاہم رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نیدال احمد کے والدین اس شادی پر راضی نہیں تھے۔ اور بعد میں لڑکا اپنی فیملی کے ساتھ علاقہ چھوڑ کر چلا گیا۔

امریکی خاتون کی کراچی میں دربدر ہونے کی خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب مقامی کارکن اور یوٹیوبر زفر عباس نے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے خاتون کے ایکسپائرڈ ویزا کی تاریخ میں توسیع کی اور واپسی کے لیے ٹکٹس کا انتظام کیا۔

تاہم خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا اور وہ ٹیکسی میں بیٹھ کر نیدال احمد کے گھر پہنچ گئیں، جہاں وہ تقریباً 30 گھنٹے پارکنگ ایریا میں بیٹھی رہیں۔ بعدازاں انہیں چھیپا چیریٹی شیلٹر منتقل کردیا گیا، جہاں وہ تب تک رہیں گی جب تک وہ امریکہ واپس نہیں جاتیں۔


خاتون کے مطالبات

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ اپنے تعلقات کو پرائیویٹ رکھنا چاہتی تھیں، انہیں کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔ خاتون نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں پاکستانی شہریت اور ہر ہفتے 3 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں۔

ایک اور انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اخبار میں اشتہار دیا جائے کہ انہیں اگلے ہفتے تک 50 ہزار ڈالرز درکار ہیں۔

کراچی میں حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے نیدال احمد میمن کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس صورتحال سے آگاہ ہے لیکن پرائیویسی قوانین کی وجہ سے کوئی بیان نہیں دے سکتے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقات علی خان نے کہا کہ یہ معاملہ سندھ کی مقامی حکام کے حوالے ہے۔


پاکستانی مردوں کی خاتون کو شادی کی پیشکش

اس دوران کئی پاکستانی مردوں نے اینڈریو روبن سن کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

کراچی کے رہائشی محمد اسماعیل کہتے ہیں کہ ’اگر وہ یہاں رہنا چاہتی ہے تو میں نے گلشنِ میمار میں نیا گھر خریدا ہے۔ میں اسے وہاں رکھوں گا اور 5 ہزار ڈالرز بھی دوں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’خاتون کو دھوکہ دیا گیا ہے اور اس سے جھوٹ بولا گیا ہے۔ لیکن ہم مہمان کا استقبال کرتے ہیں۔‘

62 سالہ شریف شیرانی نے کہا کہ وہ امریکی خاتون سے شادی کے لیے تیار ہیں اور اگر خاتون انہیں 50 ہزار ڈالرز دیں تو وہ ان کے ساتھ امریکہ جا سکتے ہیں‘۔


#پاکستان
#امریکا
#کراچی
تبصرے

ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔

ابھی تک کوئی کمنٹ نہیں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں!

یہاں پر کلک کرکے دن کی اہم خبریں ای میل کے ذریعے حاصل کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے آپ البائراک میڈیا گروپ کی ویب سائٹس سے ای میلز حاصل کرنے اور ہماری استعمال کی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسی کو قبول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔