ینی شفق انگلش

قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو سویڈن میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

09:3830/01/2025, جمعرات
جنرل30/01/2025, جمعرات
ویب ڈیسک
سلوان مومیکا نے 2023 میں اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر اسلام کی مقدس کتاب کی ایک کاپی کو آگ لگا دی تھی
تصویر : نیوز ایجنسی / روئٹرز
سلوان مومیکا نے 2023 میں اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر اسلام کی مقدس کتاب کی ایک کاپی کو آگ لگا دی تھی

قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ایک شخص کو سویڈن میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سلوان مومیکا نامی عراقی پناہ گزین شخص کو سویڈن میں اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ قرآن کی بے حرمتی کے مقدمے کے فیصلہ سننے کے لیے عدالت جانے والا تھا۔

38 سالہ سلوان مومیکا کو بدھ کی شام اسٹاک ہوم کے علاقے سوڈرٹلیے میں ایک اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا۔

اسٹاک ہوم پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سلوان مومیکا سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کر رہے تھے جب انہیں گولی ماری گئی۔

سلوان مومیکا کا تعلق عراق سے تھا اور سویڈن میں مقیم تھے، انہیں اگست میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے الزامات کا سامنا تھا۔

سلوان میمکا کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جمعرات کو سنایا جانا تھا، لیکن بعد میں ایک ملزم کے انتقال کے باعث فیصلہ موٴخر کردیا گیا۔

سلوان مومیکا نے 2023 میں اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر اسلام کی مقدس کتاب کی ایک کاپی کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد سویڈن بھر میں احتجاج ہوا تھا۔

بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے کے باہر بھی احتجاج ہوئے تھے اور سویڈش سفیر کو نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہوگئے تھے۔


#عراق
#بے حرمتی
#مسلمان
#قرآن
تبصرے

ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔

ابھی تک کوئی کمنٹ نہیں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں!

یہاں پر کلک کرکے دن کی اہم خبریں ای میل کے ذریعے حاصل کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے آپ البائراک میڈیا گروپ کی ویب سائٹس سے ای میلز حاصل کرنے اور ہماری استعمال کی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسی کو قبول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔