
آئی سی سی ایوارڈز آف دی ایئر 2024 کے فاتحین کا اعلان منگل کو کیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سرگار فیلڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔

جسپریت بمراہ کو سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی جبکہ امیلیا کیر کو ریچل ہیہو فلنٹ ٹرافی سے نوازا گیا۔
انڈیا کے لیے جسپریت بمراہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے راہل ڈریوڈ 2004، سچن تندولکر 2010، رویچندرن ایشون 2016 اور وراٹ کوہلی 2017 اور 2018 میں لگاتار دو بار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
انڈین فاسٹ باوٴلر نے پچھلے سال 13 ٹیسٹ میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کیں اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بنے۔ بمراہ کا باؤلنگ اوسط 14.92 تھا اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 30.1 تھا، یعنی انہوں نے کم وقت میں زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے ایوارڈ جیتنے پر کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا ہمیشہ یہی فوکس رہا ہے کہ میں ٹیم کے لیے کھیلوں اور اس کی کامیابی کے لیے اپنے حصے کی کوشش کروں تاکہ ہم اپنے مشترکہ اہداف کو حاصل کر سکیں۔‘
انہوں نے 2024 کے سال کو خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا اور تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھانا ایک یادگار تجربہ تھا۔
سب سے زیادہ آئی سی سی ایوارڈ انڈیا کے ویرات کوہلی (10) نے اپنے نام کیے ہیں۔

فہرست: آئی سی سی ایوارڈز آف دی ایئر 2024
مینز کرکٹر آف دی ایئر: جسپریت بمراہ (انڈیا)
ویمنز کرکٹر آف دی ایئر: امیلیا کیر (نیوزی لینڈ)
مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر: جسپریت بمراہ (انڈیا)
مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر: ازمت اللہ عمرزئی (افغانستان)
ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر: اسمرتی منڈھانا (انڈیا)
مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر: ارشدپ سنگھ (انڈیا)
ویمنز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر: امیلیا کیر (نیوزی لینڈ)
مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر: کامندو مینڈس (سری لنکا)
ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر: اینری ڈرکسن (ساوٴتھ افریقہ)
امپائر آف دی ایئر: رچرڈ ایلنوروتھ (انگلینڈ)
ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔
اپنے خیالات کا اظہار کریں!