|

’غزہ میں اپنے پیاروں کو کال نہیں کرسکتے‘، مائیکروسافٹ فلسطینیوں کے ای میل اکاوٴنٹس کیوں بلاک کررہا ہے؟

07:52 - 15/07/2024 پیر
اپ ڈیٹ: 10:00 - 15/07/2024 پیر
ویب ڈیسک
مائیکروسافٹ
مائیکروسافٹ

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی مائیکروسافٹ پر الزام ہے کہ وہ سکائپ کے ذریعے غزہ میں اپنے گھر والوں سے فون پر بات کرنے والے فلسطینیوں کے ای میل بِنا کسی وارننگ کے بند کررہا ہے۔


یہ انکشاف
کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم فلسطینیوں نے ٹیک کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ وہ بغیر کسی وارننگ کے ان کی ای میلز بند کررہا ہے۔

رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ ایسے فلسطینیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے جن کے (وائس اور ویڈیو چیٹ ایپ) سکائپ اکاؤنٹس بغیر کسی وارننگ کے بند کردیے ہیں، جس سے ان کی ’ڈیجیٹل زندگی ختم ہو گئی ہے‘۔


امریکا میں رہنے والے ایک فلسطینی صلاح السادی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہاٹ میل پر میرا اکاؤنٹ 15 سال سے ہے۔ انہوں نے بغیر کسی وجہ کے میرا اکاوٴنٹ بند کردیا، یہ کہتے ہوئے کہ میں نے ان کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے، کونسی شرائط؟ مجھے بھی بتائیں؟‘


بی بی سی نے تحقیقات کے دوران ایسے 20 فلسطینیوں سے بات کی جن کے اکاوٴنٹس بغیر کسی وضاحت کے بند کردیے گئے تھے۔


فلسطینیوں نے بتایا کہ سکائپ کی سبسکرپشن کے ذریعے وہ غزہ میں سستی کالز کرسکتے تھے خاص طور پر جب انٹرنیٹ کام نہیں کررہا ہوتا تو یہ سہولت بہت اہم تھی۔


انہوں نے بتایا کہ جن ای میلز کو بلاک یا بند کیا گیا وہ 15 سال پہلے بنائی گئی تھیں۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ بلاک کیے گئے ای میل اکاوٴنٹس ان کے دفتر کام سے بھی منسلک تھیں۔


سعودی سے غزہ میں اپنے اہل خانہ کو فون کرنے والے ایک فلسطینی ایاد ہمیٹو نے بتایا کہ ’ہم عام شہری ہیں جن کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہم صرف غزہ میں اپنے خاندان کا حال احوال جاننے کے لیے انہیں کالز کرتے ہیں۔


وہ کہتے ہیں کہ ’مائیکروسافٹ نے میرا ای میل اکاوٴنٹ بند کردیا ہے جو میں تقریباً 20 سالوں سے استعمال کررہا تھا، یہ اکاوٴنٹ میرے دفتری کام سے بھی منسلک تھا، انہوں نے میری آن لائن زندگی ختم کردی ہے‘۔


ایک اور فلسطینی خالد عبید نے بی بی سی کو بتایا کہ اب وہ مائیکرو سافٹ پر بھروسہ نہیں کرتے۔ ’میں نے فون کال کرنے کے لیے ایک پیکج/سکسپرپشن لیا، اور پھر 10 دن کے بعد انہوں نے بغیر کسی وجہ کے میرا اکاوٴنٹ بند کردیا، صرف اس لیے کہ میں ایک فلسطینی ہوں جو غزہ میں اپنے خاندان کو کالز کررہا تھا۔‘


مائیکروسافٹ ترجمان کی وضاحت


مائیکروسافٹ لوگوں کو کال کرنے سے نہیں روکتا یا صارفین کے اکاوٴنٹس اس وجہ سے بلاک نہیں کرتا کہ وہ کہاں کال کررہے ہیں۔


ترجمان نے بغیر کسی وضاحت کے بتایا کہ ’کسی مشتبہ سرگرمی کے شبے میں سکائپ میں بلاک کیا جا سکتا ہے‘ اور ایسی صورت میں صارفین اپیل کر سکتے ہیں۔


#Microsoft
#Palestine
#Middle East
#Gaza
2 ماہ واپس