

روایات کے مطابق ہر نئے قمری سال کو کسی نہ کسی جانور یا پرندے سے منسوب کیا جاتا ہے اور اس بار نئے سال کو 'سانپ' سے منسوب کیا گیا ہے۔ سانپ کے سال میں پیدا ہونے والے لوگوں کو عقلمند اور دلکش سمجھا جاتا ہے۔

چینی نیا سال ہر سال مختلف تاریخوں کو آتا ہے کیونکہ یہ چاند کے حساب سے منایا جاتا ہے، جو کہ قمری کیلنڈر پر مبنی ہوتا ہے۔ اس سال، چینی نیا سال بدھ 29 جنوری کو منایا گیا۔

چائنہ میں اس موقع پر سرخ رنگ کو خوشی، خوش قسمتی اور کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے گھروں اور بازاروں میں سرخ رنگ زیادہ دکھنے کو ملتا ہے اور لوگ سرخ لفافوں میں پیسے بھی دیتے ہیں۔

چینی نیا سال تقریباً دو ہفتے تک منایا جاتا ہے، اور اس دوران مختلف پرفارمنس، ڈانس اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے

چین کے نئے قمری سال کا آغاز موسمِ سرما کے اختتام اور بہار کی آمد کے موقع پر ہوتا ہے۔

نئے سال کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو کھانے کی دعوت دیتے ہیں، روایتی پرفارمنس اور پٹاخے اور آتشبازی بھی کی جاتی ہے۔
ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔
اپنے خیالات کا اظہار کریں!