ایڈیٹنگ:

کینیا کے بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 17 طلبا ہلاک

08:536/09/2024, Cuma
جی: 6/09/2024, Cuma
ویب ڈیسک
 پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

کینیا کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 17 طالب علم ہلاک جبکہ 13 جھلیس کر زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور عمریں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں لیکن بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔

اس پرائمری اسکول تقریباً 800 طلبا تھے۔ جن کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

کینیا پولیس کی ترجمان ریسیلا اونیاگو نے کہا کہ اسکول میں آگ جمعرات کی رات لگی۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کینیا کے بورڈنگ اسکولوں میں آگ لگنا عام بات ہے، جہاں طلبا اسکول کے وقت کے بعد بھی وہیں بھی رہتے ہیں کیونکہ والدین کا خیال ہے کہ اس سے انہیں پڑھنے کے لیے زیادہ وقت ملتا ہے اور طویل سفر کو روکا جاتا ہے۔

2016 میں نیروبی کے ایک گرلز ہائی اسکول میں آگ لگنے سے نو طالبات ہلاک ہو گئی تھیں۔ اس واقعے کے ایک سال نیروبی کے اسی اسکول میں آگ لگنے سے ہائی اسکول کے 10 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔

2001 میں نیروبی کے کیانگولی سیکنڈری اسکول میں ہاسٹلری میں آگ لگنے سے 58 طالب علم ہلاک ہو گئے تھے۔


#کینیا
#آگ
#اسکول

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔