ایڈیٹنگ:

سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفان کا خطرہ ٹل گیا، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

11:0629/08/2024, Perşembe
جی: 1/09/2024, Pazar
ویب ڈیسک
 امکان ہے کہ آج یہ ڈیپ ڈپریشن سمندر میں داخل ہوگا
امکان ہے کہ آج یہ ڈیپ ڈپریشن سمندر میں داخل ہوگا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کا خطرہ ٹل گیا تاہم بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔


اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ انڈیا میں رن آف کچ کے علاقے کے اوپر ہواوٴں کا کم دباوٴ کسی بھی وقت طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری
کے مطابق رن آف کچ پر ہواوٴں کا شدید دباؤ آہستہ آہستہ کراچی کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

الرٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سمندر میں درجہ حرارت اور ماحول سازگار تھا، امکان تھا کہ یہ ڈیپ ڈپریشن سمندر میں داخل ہوگا، طوفان بننے کی صورت میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی تھی۔




کراچی میں حکام کی جانب سے شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کے الرٹ کی وجہ سے جمعرات کو شہر کے تمام اسکول آج بند کرنے کا اعلان ہوا تھا۔


تاہم اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان اسنی کراچی کے ساحل سےکافی آگے نکل گیا ہے، اس طوفان کے اثرات تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔


محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔











#طوفان
#کراچی
#پاکستان

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔