ایڈیٹنگ:

’90 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرئبرز‘، کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا ورلڈ ریکارڈ

12:1022/08/2024, Perşembe
جی: 22/08/2024, Perşembe
ویب ڈیسک
پانچ بار بیلن ڈی او ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ کھلاڑی پرتگالی فارورڈ سعودی عرب کے کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں۔
پانچ بار بیلن ڈی او ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ کھلاڑی پرتگالی فارورڈ سعودی عرب کے کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اور پہلے 90 منٹ میں 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز سائن اپ ہو چکے ہیں۔


39 سالہ رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر پوسٹ کرکے اعلان کیا کہ ’انتظار ختم ہوا، میرے یوٹیوب چینل آخر کار لانچ ہوگیا ہے۔ سبسکرائب کریں اور میرے نئے سفر میں میرے ساتھ شامل ہوں‘۔


پہلی ویڈیو پوسٹ کرنے کے چند گھنٹے بعد یوٹیوب پر ان کے 16 لاکھ 90 ہزار سبسکرائبرز ہوگئے تھے اور ان کی ایک ویڈیو کو صرف 13 گھنٹوں میں 76 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔


رونالڈو کے ایکس پلیٹ فارم پر 112.5 ملین فالوورز، فیس بک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز ہیں۔

#Cristiano Ronaldo
#Football
#Youtube

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔