ایڈیٹنگ:

لبنان پر اسرائیل کے حملوں نے تمام ’ریڈ لائن‘ عبور کرلیں، بدلہ لیں گے، حزب اللہ سربراہ نصراللہ

09:0220/09/2024, Cuma
جی: 20/09/2024, Cuma
ویب ڈیسک
یاد رہے کہ 17 اور 18 ستمبر کو لبنان اور شام میں ایک ساتھ کئی دھماکے ہوئے تھے
یاد رہے کہ 17 اور 18 ستمبر کو لبنان اور شام میں ایک ساتھ کئی دھماکے ہوئے تھے

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ان کے اراکین کے خلاف لبنان اور شام میں پیجر اور واکی ٹاکی حملوں نے تمام ریڈ لائن عبور کرلی ہیں اور ان حملوں کا بدلہ لیں گے۔

یاد رہے کہ 17 اور 18 ستمبر کو لبنان اور شام میں ایک ساتھ کئی دھماکے ہوئے تھے۔ یہ دھماکے وائر ڈیوائسز واکی ٹاکیز اور پیجرز میں پھٹے تھے جس کے نتیجے میں کم از کم 37 لوگ ہلاک اور 3 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔

دو روز کے حملوں کے بعد ان خدشات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریباً ایک سال تک روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

اس واقعے کے بعد پہلی بار ٹی وی پر حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے ان حملوں کو سیکیورٹی اور انسانیت پر ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا اور کہا کہ ان حملوں سے ان کی تنظیم کمزور نہیں ہوئی۔

پچھلے کئی حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیل نے ابھی تک لبنان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی بیان جاری کیا ہے۔

لیکن یہ بھی یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی رہنماوٴں نے حزب اللہ کے خلاف ملٹری آپریشن بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حزب اللہ کے حملوں کو ہر ممکن روکیں گے تاکہ لبنان کی سرحد کے قریب دسیوں ہزار اسرائیلی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

لبنان اور شام میں وائر لیس ڈیوائسز پر حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے 100 راکٹ لانچروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس پر نصر اللہ نے اسے ’دہشت گرد کارروائی اور لبنان کے عوام اور ملک کی خودمختاری کے خلاف ’اعلان جنگ‘ قرار دیا۔


#لبنان
#حزب اللہ
#اسرائیل
#اسرائیل حماس جنگ

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔