ایڈیٹنگ:

مودی تو شاندار شخصیت ہیں لیکن تجارت کے معاملے میں انڈیا ’ بہت بُرا‘ ملک ہے، ٹرمپ

15:2918/09/2024, Wednesday
جی: 18/09/2024, Wednesday
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے یہ بیان مشیگن میں ایک انتخابی مہم کے دوران دیا۔
ٹرمپ نے یہ بیان مشیگن میں ایک انتخابی مہم کے دوران دیا۔

ریپبلکن امیدوار اور امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی شاندار شخصیت کا مالک کہتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے ان سے ملاقات کریں گے جبکہ دوسری طرف تجارت کے معاملے پر انڈیا کو ’بہت بُرا‘ ملک قرار دیا۔

انہوں نے یہ بیان امریکا کی ریاست مشی گن میں الیکشن مہم کے دوران دیا۔ ٹرمپ نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ’مودی اگلے ہفتے مجھ سے ملنے آ رہے ہیں‘۔ انہوں نے مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ شاندار شخصیت کے مالک ہیں، دوسرے لیڈرز بھی بہت اچھے ہیں‘۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کئی عالمی رہنما بہت ہنر مند ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے امریکہ کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ ’انڈیا اور برازیل بہت مضبوط ممالک ہیں‘۔

یاد رہے کہ نریندر مودی اس ہفتے کے آخر میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی اور جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو کے ساتھ ’کواڈ لیڈرز‘ کے سربراہی اجلاس کے لیے وِلمنگٹن، ڈیلاویئرکا دورہ کریں گے۔

یہ کواڈ گروپ 2007 میں بنا تھا جس میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور انڈیا شامل ہیں۔


#انڈیا
#ڈونلڈ ٹرمپ
#امریکا

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔