اسرائیلی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی ہلاک، مرنے والوں کی تعداد 210 تک پہنچی

13:157/04/2025, الإثنين
جنرل7/04/2025, الإثنين
ویب ڈیسک
 ہلاک ہونے والے صحافی کی شناخت ہیلمی الفقوی کے طور پر ک
تصویر : فیس بک / فائل
ہلاک ہونے والے صحافی کی شناخت ہیلمی الفقوی کے طور پر ک

پیر کی صبح غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی ہلاک ہوگیا، جس سے اکتوبر 2023 کے بعد مرنے ہونے والے صحافیوں کی تعداد 210 تک پہنچ گئی۔

غزہ کی حکومت کے میڈیا دفتر نے ہلاک ہونے والے صحافی کی شناخت ہیلمی الفقوی کے طور پر کی، جو فلسطین ٹوڈے نیوز ایجنسی کے رپورٹر تھے۔ یہ حملہ خان یونس کے جنوبی شہر میں ناصر اسپتال کے قریب صحافیوں کے لیے بنائے گئے خیمے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

اس حملے میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا اور 9 صحافی زخمی ہوگئے۔

غزہ کے میڈیا دفتر نے کہا کہ ’ہم بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا بھر کی تمام پریس تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف ان منظم جرائم کی مذمت کریں۔‘

اسرائیلی فوج نے سیز فائر معاہدہ توڑتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ پر دوبارہ حملے شروع کیے تھے اور اس کے بعد سے ایک ہزار 300 سے زائد افراد کو ہلاک کیا، 3 ہزار 200 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

پچھلے ہفتے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کو مزید بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں جاری ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرنا ہے۔

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 50 ہزار 700 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نومبر میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گالانٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں گرفتاریاں جاری کی تھیں۔

اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں نسل کشی کے کیس کی بھی سماعت ہو رہی ہے۔


#اسرائیل حماس جنگ
#غزہ
#صحافی