اسرائیلی حملوں کا رُخ جنوبی لبنان کی طرف، ابتک 524 لوگ ہلاک، 1 ہزار سے زیادہ زخمی

16:2924/09/2024, منگل
general.g24/09/2024, منگل
ویب ڈیسک
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے لبنان پر سیکڑوں حملے کیے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے لبنان پر سیکڑوں حملے کیے

سترہ اور اٹھارہ ستمبر کو لبنان بھر میں پیجرز اور واکی ٹاکی ڈیوائسز حملوں کے بعد پیر سے اسرائیل نے اپنے حملوں کا رخ جنوبی لبنان کی طرف کردیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے لبنان بھر میں فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

سینکڑوں لبنانی لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، بہت سے زخمی ہیں اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان پر حملوں کو ’نیا مرحلہ‘ قرار دیا ہے اور وہاں ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے ایک ہزار سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

لبنان پر پہلا اسرائیلی حملہ پیر کو صبح 6 بجکر 30 منٹ پر بیروت کے شمالی علاقے بائبلوس کے قریب ہوا۔ جس کے بعد اسرائیل نے حزب اللہ کے فوجی اہداف پر 1300 سے زیادہ حملے کیے ہیں جو اب بھی جاری ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں اب تک 558 لبنانی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں 50 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں، جب کہ تقریباً 2000 افراد زخمی ہیں۔

لبنان میں 1975 سے 1990 کی سول وار یعنی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک 10 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔


#لبنان
#حزب اللہ
#مشرقی وسطیٰ
#حماس اسرائیل جنگ