لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

14:2923/09/2024, پیر
general.g23/09/2024, پیر
ویب ڈیسک
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملِک کو نیا ڈئریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

سرکاری ادارے پی ٹی وی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’لیفٹیننٹ جنرل عاصم 30 ستمبر سے اپنی نئی ذمے داری سنبھالیں گے۔‘

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے وہ بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔

جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

جزل عاصم سے پہلے یہ ڈی جی آئی ایس کا عہدہ لیفٹینیٹ جزل ندیم انجم کے پاس تھا جنہیں 2021 میں اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے تعینات کیا تھا۔

جزل ندیم انجم کی تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی تھی جب حکومت اور ملٹری کے درمیان پاکستان کے نئے آئی ایس آئی چیف فیض حمید کی تعیناتی پر مبینہ اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری کا طریقہ کار نا تو آئین میں درج ہے اور نا ہی آرمی ایکٹ میں اس کا کوئی حوالہ موجود ہے تاہم اب تک ہونے والی تقرریوں کا طریقہ کار یہ رہا ہے کہ آرمی چیف تین نام وزیراعظم کو تجویز کرتا ہے اورپھر ان میں سے وزیراعظم ایک نام فائنل کرتا ہے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی ہوتی ہے۔


#پاک فوج
#آئی ایس آئی
#پاکستان