|

ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار

14:24 - 16/09/2024 پیر
اپ ڈیٹ: 19:06 - 16/09/2024 پیر
ویب ڈیسک
بیان میں کہا گیا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘

امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو ٹرمپ پنسلوانیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ 15 ستمبر کو امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا کہ ٹرمپ فلوریڈا میں ’قاتلانہ حملے‘ کا نشانہ تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ’گھبرائیں نہیں، میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں، خدا کا شکر ہے کہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘۔

لیکن اس دنیا میں ایسے لوگ ہیں جو ہمیں روکنے کے لیے کچھ بھی کریں، میں اپنی عوام کے لیے لڑنا نہیں چھوڑوں گا۔ میں کبھی سرنڈر نہیں کروں گا‘۔

بیان میں مزید کہا کہ ’مجھے سپورٹ کرنا کا بے حد شکریہ، ہم اتحاد کے ذریعے امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔‘

حکام نے بتایا کہ ٹرمپ کے گولف کورس کی حدود کے قریب مشتبہ حملہ آور پر گولیاں چلائیں، سی این این کے مطابق جھاڑیوں کے قریب سے گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت 58 سالہ ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی ہے۔

سی این این اور سی بی ایس کے مطابق ملزم ہوائی میں سستے مکان بنانے کا کاروبار کرتا تھا اور روزانہ سیاست اور حالیہ واقعات پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا اور کچھ پوسٹ ٹرمپ کے خلاف بھی تھیں۔

مشتبہ شخص کے فیس بک اور ایکس پروفائلز کو فائرنگ کے چند گھنٹے بعد ہی ہٹا دیا گیا تھا، تاہم وہ مبینہ طور پر روس کے حملے کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کے لیے سرگرم تھا۔


#ڈونلڈ ٹرمپ
#امریکا
#صدارتی انتخابات
#قاتلانہ حملہ
2 دن واپس