|

جیل میں قید عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

09:56 - 19/08/2024 پیر
اپ ڈیٹ: 11:11 - 19/08/2024 پیر
ویب ڈیسک
عمران خان نے 1975 میں آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی تھی
عمران خان نے 1975 میں آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی تھی

ڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کا الیکشن لڑنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے قریبی ساتھی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذولفقار بخاری نے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی۔


یاد رہے کہ عمران خان نے 2018 سے 2022 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے، وہ اس وقت کئی قانونی مقدمات کی وجہ سے اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔



اگرچہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل عمران خان کو دی گئی تمام سزائیں یا تو معطل یا منسوخ کر دی گئی ہیں لیکن ان پر لگے نئے الزامات کی وجہ سے وہ اب تک قید میں ہیں۔


ذولفقار بخاری نے ایکس پر لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے الیکشن 2024 کے لیے درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ایک تاریخی مہم کے لیے تمام لوگوں کی سپورٹ کے منتظر ہیں‘۔


آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب کانووکیشن کے اراکین کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جنہوں اس یونیورسٹی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس عہدے کے لیے اہل امیدواروں کو کانووکیشن کے کم از کم دو اراکین کی حمایت یا نامزدگی حاصل ہونی چاہیے۔


یہ الیکشن عام طور پر ایسے معروف لوگوں کے لیے ہوتا ہے جنہوں نے عوام کے لیے، تعلیم یا دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہو۔


کانووکیشن کے اراکین نئے چانسلر کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ یہ ووٹنگ 28 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ عمران خان نے آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے 1975 میں فلسفہ، سیاست اور اکنامنکس میں اپنی ڈگری حاصل کی۔



#Pakistan
#PTI
#Imran Khan
24 دن واپس