|

غزہ میں غذائی قلت، انسانوں سمیت جانور بھی مررہے ہیں

23:09 - 20/06/2024 جمعرات
اپ ڈیٹ: 13:40 - 11/07/2024 جمعرات
ویب ڈیسک

غزہ میں انسانوں سمیت اب جانور بھی خوراک کی کمی کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی اموات ہورہی ہیں۔


اسرائیلی فوج فضائی اور زمینی حملوں کے ساتھ سمندری حملے بھی کررہی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔


اقوام متحدہ نے پہلے ہی خبردار کردیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ ہے اور پوری آبادی کو بھوک کی شدید کمی کا سامنا ہے، جنوبی غزہ میں موجود لاکھوں بے گھر افراد کو پناہ، صحت، خوراک، پانی اور صفائی کی سہولتیں مناسب طور پر حاصل نہیں ہیں۔


اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوران اسرائیل کی طرف سے غزہ میں اعلان کردہ جنگی وقفے سے امدادی کی ترسیل پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ امداد کی فراہمی اب بھی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔



#Gaza
#Palestine
#Famine
#Food shortage
#Middle East
#Israel
3 ماہ واپس