|

اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی

23:06 - 9/07/2024 Salı
اپ ڈیٹ: 13:21 - 11/07/2024 Perşembe
ویب ڈیسک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں قریب 500 دکانیں جل گئیں۔


مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے بتایا کہ ابتدائی طور طور پر آگ جوتوں اور گارمنٹس کے سیکشن میں لگی،جس کے بعد آگ دیگر سیکشن میں بھی پھیل گئی۔


کچھ دیر بعد آگ بجھانے میں پاکستان نیوی اورائیر فورس نے بھی اسلام آباد انتظامیہ کی مدد کی۔ اس دوران 31 فائر بریگیڈز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔


آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد نے ایکسپریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کو کہہ کر علاقے کو سیل کروا دیا ہے، جس کا نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا، آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے ڈی سی اور پولیس حکام کی مشترکہ کمیٹی بنائیں گے، 7 دن میں کمیٹی رپورٹ دے گی کہ آگ کیوں لگی۔


#Islamabad
#Fire
#Pakistan
2 ay önce