|

ویڈیو: راہل گاندھی کا پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران پیغمبر اسلام کا ذکر اور قرآنی آیت کا حوالہ

01:10 - 3/07/2024 Çarşamba
اپ ڈیٹ: 13:29 - 11/07/2024 Perşembe
ویب ڈیسک

انڈیا کی کانگریس کے رکن اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اسمبلی اجلاس کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجا۔


انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’قرآن میں لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، 'خدا نے کہا ہے کہ ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں۔‘


یہ تقریر انہوں نے ایسے وقت میں کی جب کانگریس رہنما نے نفرت، خوف اور تشدد پھیلانے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کی۔


اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے نشاندہی کی کہ بی جے پی لیڈران اپنے ہندو ہونے کے دعووں کے باوجود نفرت پھیلاتے ہیں لیکن ہندو مذہب یہ پیغام نہیں دیتا۔


راہل گاندھی نے کہا کہ تمام نامور شخصیات نے تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔


راہل گاندھی کا یہ تبصرہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی کوپسند نہ آیا اور مودی نے اپوزیشن لیڈر سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے ہندو معاشرے کو ’پرتشدد‘ قرار دے رہے ہیں جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔


جس کے بعد اپوزیشن لیڈر نے فوری جواب دیا اور کہا کہ ’نہیں مودی، بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پورے ہندو سماج کی نمائندگی نہیں کرتا‘۔


انڈیا ٹوڈے کے مطابق راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران سکھ، مسیح سمیت دیگر مذاہب کا حوالہ بھی دیا تا کہ بے خوفی کی اہمیت کو اجازت کیا جاسکے۔


کانگریس لیڈر کے ریمارکس پر حکومتی رہنماوٴں نے سخت ردعمل دیا اور اسمبلی فلور پر شدید نعرے بازی بھی کی۔

#India
#Narender Modi
#Rahul Gandhi
#BJP
2 ay önce