|

شدید دباوٴ کے بعد بائیڈن صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر

جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی نائب صدر کمالا ہیرس کی حمایت کردی ہے۔

06:47 - 22/07/2024 پیر
اپ ڈیٹ: 09:57 - 22/07/2024 پیر
ویب ڈیسک
امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے ہیں
امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے ہیں

حال ہی میں کورونا کا شکار ہونے والے 81 سالہ جو بائیڈن نے اپنی پارٹی ڈیموکریٹ کے کہنے پر دوسری بار صدر بننے کے لیے الیکشن نا لڑنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی صدارتی الیکشن کے لیے اپنی نائب صدر کمالا ہیرس کی حمایت کردی ہے۔


واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے ہیں، جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔


جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے وہ ری ببلکنز کے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کھڑی ہوں گی۔



بائیڈن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر انچیف کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’بحیثیت صدر عوام کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرا ارادہ تھا کہ میں دوسری بار صدراتی انتخابات لڑوں لیکن میں میرے خیال میں مجھے اگلے صدارتی انتخابات کے لیے دستبردار ہوجانا چاہیے۔ یہی میری پارٹی اور ملک کے لیے بہترین ہے‘۔


بائیڈن نے اسی ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ نائب صدر کمالا ہارس ان کی جگہ صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لڑیں گی۔ کمالا ہارس الیکشن لڑنے والی ملک کی تاریخ کی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں گی۔


انہوں نے کہا کہ ’کمالا ہارس کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹس کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور ٹرمپ کو شکست دیں‘۔


یاد رہے کہ جو بائیڈن پر پہلے ہی صدارتی امیدوار کے عہدے سے ہٹنے کے لیے دباوٴ تھا، بائیڈن کی بڑھتی عمر، ذہنی اور جسمانی حالت پہلے ہی موضوع بحث تھیں اور دستبردار ہونے کی یہی اہم وجوہات بتائی جارہی ہیں۔ وہ اس وقت کورونا میں بھی مبتلا ہیں جس کا اعلان انہوں نے کچھ روز قبل کیا تھا۔



سب کو معلوم تھا کہ بائیڈن الیکشن لڑنے کے قابل نہیں، ٹرمپ کا ردعمل


بائیڈن کے اس اعلان کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’جوبائیڈن کے صدر بننے سے ملک کو نقصان ہوا ہے لیکن وہ اس نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘


ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ ’بائیڈن نے صرف جھوٹ، جعلی خبروں کی مدد سے صدر کا عہدہ حاصل کیا۔ ان کے ارد گرد موجود تمام لوگ، بشمول ان کے ڈاکٹر اور میڈیا، جانتے تھے کہ وہ صدر بننے کے قابل نہیں ہیں۔‘


انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ان کی صدارت کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑے گا، لیکن ہم اس نقصان کا بہت جلد ازالہ کریں گے۔ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں‘۔




#America
#Joe Biden
#Donald Trump
#Presidential Election
2 ماہ واپس