|

نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دینے پر حماس کی پاکستانی حکومت کی تعریف

09:54 - 21/07/2024 اتوار
اپ ڈیٹ: 08:56 - 22/07/2024 پیر
ایجنسی
حماس کا پاکستانی حکومت کے اعلان کا خیرمقدم
حماس کا پاکستانی حکومت کے اعلان کا خیرمقدم

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دینے کے پاکستانی حکومت کے اعلان کی تعریف کی ہے۔


حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی گروپ اس اعلان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں نسل کشی کی جنگ کا نشانہ بننے والے اپنے لوگوں کی حمایت کی طرف ایک قدم سمجھتے ہیں۔


بیان میں مزید کہا کہ حماس پاکستانی عوام، حکومت اور حکومت کے مستند تاریخی موقف کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔


حماس نے دنیا بھر کے ممالک بالخصوص اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد کے لیے کوششیں کریں اور غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے ہر ممکن دباؤ ڈالیں۔


پاکستان نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو ایسی مصنوعات کی تحقیقات کریں گی جن کے استعمال سے اسرائیل کی مالی مدد ہو رہی ہو۔


رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’پاکستان نے ایسی کمپنیوں اور مصنوعات کی نشاندہی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اسرائیل سے براہ راست یا بالواسطہ مدد کر رہی ہیں۔‘


یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی حکومت نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دے دیا۔


یہ اعلان وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں ٹی ایل پی رہنماؤں اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔


یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہوئی جب ٹی ایل پی نے پچھلے ہفتے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان فیض آباد کے علاقے میں دھرنا دے دیا تھا۔ حکومتی وزرا جب ٹی ایل پی کے سربراہ سے مزاکرات کرنے گئے تو انہوں نے رات گئے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کیا کہ ’اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دہشت گرد اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔‘


#Netanyahu
#Gaza
#Israel
#Palestine
#Israel-Gaza war
#Pakistan
2 ماہ واپس