|

بنگلادیش میں مظاہرے، پاکستانی طلبہ کو ہاسٹل کے کمروں میں محدود رہنے کی ہدایت

18:32 - 17/07/2024 بدھ
اپ ڈیٹ: 18:45 - 17/07/2024 بدھ
ویب ڈیسک
بنگلادیش میں کئی دنوں سے احتجاجی مظاہروں ہورہے ہیں
بنگلادیش میں کئی دنوں سے احتجاجی مظاہروں ہورہے ہیں

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ’پرتشدد‘ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہاسٹل کے کمروں میں ہی رہیں۔


بنگلادیش کی حکومت نے آج سے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، ملک میں سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ہاسٹلز کے اندر رہیں اور اپنی حفاظت کے لیے احتجاج سے دور رہیں۔


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا۔


پاکستانی سفیر احمد معروف نے اسحاق ڈار کو سیکیورٹی کی صورتحال اور ملک میں پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کمیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔


اپنی گفتگو کے دوران سفیر نے کہا کہ سفارت خانے نے لوگوں کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی کھول رکھی ہے۔


وزیر خارجہ نے احمد معروف کو ہدایت کی کہ وہ بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کیمپس میں مقیم طلبہ کی حفاظت کا خیال رکھیں۔


انہوں نے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کا بھی مشورہ دیا۔




بنگلہ دیش میں کیا ہو رہا ہے؟


ملک میں طلبہ سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں لڑنے والوں کے اہل خانہ کے لیے 30 فیصد ریزرو سیٹ بھی شامل ہے۔


احتجاج کے دوران 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں اسکول اور یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئیں۔


مظاہروں کے دوران 400 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد مظاہرین نے اہم شاہراہیں اور ریلوے کو بلاک کردیا تھا۔


یہ مظاہرے یکم جولائی کو ہائی کورٹ کی جانب سے ملازمتوں کے کوٹہ کو بحال کرنے کے بعد شروع ہوئے۔ اس کوٹے میں 1971 میں ملک کی آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے فوجیوں کے بچوں کے لیے سول سروس میں ایک تہائی پوسٹیں ریزرو ہیں۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سیاسی گروپ کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ میرٹ سسٹم چاہتے ہیں جہاں سب سے کے ساتھ انصاف ہو۔


#bangladesh
#Protest
#Pakistan
#South asia
2 ماہ واپس