|

اولمپک گیمز کے لیے 7 پاکستانی اتھلیٹس پیرس روانہ ہوں گے

06:51 - 14/07/2024 الأحد
اپ ڈیٹ: 08:58 - 15/07/2024 الإثنين
ویب ڈیسک
اولمپک گیمز رواں ماہ سے شروع ہوں گے
اولمپک گیمز رواں ماہ سے شروع ہوں گے

اولمپک گیمز کے لیے پاکستان سے قریب 7 ایتھلیٹس پیرس روانہ ہوں گے۔


18 رکنی ٹیم میں 11 آفیشلز بھی شامل ہیں جو 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک گیمز کے لیے پیرس جائیں گے۔


اولمپک گیمز کے لیے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سات ایتھلیٹس میں جیولین تھرو ارشد ندیم بھی شامل ہیں جنہیں اس بار گولڈ میڈل جیتنے کی امید ہے، ان کے علاوہ شوٹر غلام مصطفی بشیر (25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل)، گلفام جوزف (10 میٹر ایئر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) اور کشمالہ طلعت (10 میٹر ایئر پسٹل، 25 میٹر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) بھی اولمپک اونٹس کے لیے کوالیفائی ہوگئے ہیں۔


یونیورسلٹی پلیس پروگرام کے تحت فائقہ ریاض (100 میٹر ریس)، محمد احمد درانی (200 میٹر فری اسٹائل) اور جہانارا نبی (200 میٹر فری اسٹائل) وائلڈ کارڈ انٹری کے تحت اولمپک کا حصہ ہوں گے۔


ارشد ندیم اور جہاں آرا کو گیمز کی افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فلیگ بیئررز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔


پاکستان ہاکی، ریسلنگ، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ اور والی بال سمیت کسی بھی دوسرے کھیل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔


ٹیم 19 جولائی اور 24 جولائی کے درمیان پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔


اولمپکس کے لیے 18 رکنی ٹیم:


ایتھلیٹکس:

ارشد ندیم

فائقہ ریاض

سلمان اقبال بٹ (سپورٹ اسٹاف)

ڈاکٹر علی شیر باجوہ (سپورٹ اسٹاف)


تیراکی:

محمد احمد درانی

جہاں آرا نبی

لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) احمد علی خان (سپورٹ اسٹاف)


شوٹنگ:

غلام مصطفیٰ بشیر

گلفام جوزف

کشمالہ طلعت

کرنل جنید علی (سپورٹ سٹاف)


دیگر سپورٹنگ اسٹاف

محمد شفیق (شیف ڈی مشن)

جاوید شمشاد لودھی (ڈپٹی شیف ڈی مشن)

زینب شوکت (ایڈمن آفیسر)




#Olympic Games
#Paris
#Pakistan
#Arshad nadeem
٪d أشهر قبل