|

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹرمپ پر ’قاتلانہ حملے‘ کی مذمت

23:06 - 13/07/2024 ہفتہ
اپ ڈیٹ: 15:56 - 14/07/2024 اتوار
ویب ڈیسک
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے ’قاتلانہ حملے‘ کی مذمت کی ہے۔


صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جبکہ حملے میں انسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔


دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔


انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر حملے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔


اس کے علاوہ چین، فرانس، اسرائیل، انڈیا، پولینڈ، روس، ساوٴتھ کوریا، تائیوان، ترکیہ کے رہنماوٴں نے بھی ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


یاد رہے کہ آج امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔


ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

واقعے کی مکمل تفصیلات پڑھنے کے لیے
کریں




#Donald Trump
#America
#Shehbaz Sharif
#Pakistan
2 ماہ واپس